If you smell gas or are worried about gas safety, call 0800 111 999 at any time of the day or night. Read more

Press Office
0113 322 7950

Out of hours: 0113 322 7978

Stakeholder Relations Team

stakeholder@northerngas.co.uk

Smell Gas?
0800 111 999
Day or night
Non-emergency calls
Customer Care Team
0800 040 7766

آپ کو کیا معلوم ہونا چاہئے

یہ ایک زہریلی گیس ہے

کاربن مونو آکسائڈ گیس یا سیال پٹرولیم گیس کے نامکمل طور پر جلنے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔

یہ ایک خاموش قاتل ہے

کاربن مونو آکسائڈ کو سانس کے ذریعہ اندر لینے سے، چاہے تھوڑی ہی مقدار میں، آپ کے جسم میں آکسیجن کی گردش رک جاتی ہے۔
طویل مدت میں، اس کی وجہ سے آپ کی صحت کو سنگین نقصان لاحق ہو سکتا ہے اور یہاں تک کہ آپ کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

ایک الارم آپ کی زندگی بچا سکتا ہے

ہر گھر میں ایک آڈیو کاربن مونوآکسائڈ الارم ہونا چاہئے۔ انھیں مقامی ڈی آئی وی اور سپرمارکیٹس سے £15 میں خریدا جا سکتا ہے۔ آپ کا توانائی فراہم کنندہ بھی اسے آپ کو فراہم کر سکتا ہے۔

آپ اس کی بو محسوس نہیں کر سکتے ہیں

اس کا رساؤ صحیح سے نہ لگائے گئے، ٹھیک طور سے مرمت نہ کیے گئے یا ناقص دیکھ بھال کیے گئے گیس کے آلات نیز باد کشوں، چمنیوں اور مسدود سوراخوں سے ہو سکتا ہے۔

آپ کو تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے

اگر آپ کو گیس کی بو محسوس ہو یا آپ کو کاربن مونوآکسائڈ کے زہریلے پن کا شبہہ ہو، تو 0800 111 999 پر نیشنل گیس ایمرجنسی سروس کو فوری طور پر کال کریں۔

ایک حفاظتی جانچ لازمی ہے

اگر آپ کے پاس گیس بوائلر ہے، تو سال میں کم سے کم ایک بار آپ کو اسے رجسٹرشدہ گیس سیف انجینئر سے چیک کرانا چاہئے۔ مزید معلومات کے لیے، gassaferegister.co.uk پر جائیں یا 0800 408 5500 کو کال کریں۔

Need this information in another language?